بین الاقوامی سائنس اور ٹیکنالوجی جدت طرازی کے مراکز کی عالمی درجہ بندی میں بیجنگ پہلی بار سرفہرست تین مراکز میں شامل

2022/12/19 17:49:20
شیئر:

19 دسمبر کو اسپرنگر نیچر گروپ اور چھنگ ہوا یونیورسٹی کے ریسرچ سینٹر فار انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اینڈ انوائرنمنٹل گورننس نے گلوبل انوویشن ہبز انڈیکس جاری کیا۔ نیچر کی آفیشل ویب سائٹ نے بیک وقت "انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن سینٹر انڈیکس 2022" رپورٹ کے چینی اور انگریزی ورژن جاری کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیجنگ نے پہلی بار لندن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے بین الاقوامی سائنس اور ٹیکنالوجی جدت طرازی کے مراکز میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیویارک، سان فرانسسکو- سان ہوزے، بیجنگ، لندن، بوسٹن، گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا، ٹوکیو، جنیوا، پیرس اور شنگھائی سرفہرست دس بین الاقوامی سائنس اور ٹیکنالوجی جدت طرازی کے مراکز میں شامل ہیں۔