"حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن" کی نویں جائزہ کانفرنس میں نتیجہ خیز دستاویز کی کامیاب منظوری،چینی وزارت خارجہ

2022/12/19 16:28:09
شیئر:

16 دسمبر کو، جنیوا میں "حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن" کی نویں جائزہ کانفرنس کا اختتام ہوا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ  ننگ نے 19 تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ کانفرنس میں عالمی حیاتیاتی تحفظ کی صورتحال اور "کنونشن" کے نفاذ کا جامع جائزہ لیا گیا، نتیجہ خیز دستاویز کی کامیابی سے منظوری دی گئی، ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تاکہ قانونی طور پر پابند اقدامات کی تحقیق اور تکمیل کے ذریعے "کنونشن" کی تاثیر کو مزید مضبوط کیا جائے  اور مکمل تعمیل کو فروغ دیا جائے ۔ ماؤ ننگ نے کہا کہ  موجودہ جائزہ کانفرنس اور اس کے نتائج نے عالمی بائیو سیکورٹی گورننس میں اہم پیش رفت کی نشاندہی کی جو کہ بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات میں ہے اور چین اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔