برطانیہ میں ہڑتالوں کے باعث خالی آسامیاں پر کرنے کے لیے ہزاروں فوجی بھیجنے کا اعلان

2022/12/19 10:35:40
شیئر:


حال ہی میں، مہنگائی کے بحران اور تنخواہوں کے تنازعات نے برطانیہ میں بہت سی صنعتوں میں اجتماعی ہڑتالوں کو جنم دیا ہے۔ بڑے پیمانے پر ہڑتالوں نے برطانیہ کی ریلوے ٹرانسپورٹ، ہوائی اڈوں کی نقل و حمل اور ڈاک کے نظام کو مفلوج کر دیا ہے۔

17 تاریخ کو برطانوی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ متعلقہ خدمات کو برقرار رکھنے کے لیے تقریباً 1,200 فوجیوں اور 1,000 سرکاری ملازمین کو ہڑتال کی وجہ سے خالی آسامیاں پر کرنے کے لیے بھیجے گی۔ تاہم متعلقہ یونینز نے اس اقدام پر تنقید کی ہے۔ یونینز  کا کہنا ہےکہ فوجیوں کو ان ملازمتوں کے لیے "مناسب تربیت نہیں دی گئی"۔