چین کی سالانہ مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس تمام سماجی حلقوں کی جانب سے حوصلہ افزا قرار

2022/12/19 10:14:50
شیئر:

 

 

رواں سال کی مرکزی  اقتصادی ورک کانفرنس میں  چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے 2022 میں اقتصادی امور ، گزشتہ پانچ سالوں کی کارکردگی اور نئے عہد کے دس سال میں بڑی تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔ تمام سماجی حلقوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کی تبدیلیوں کا تیز رفتار ارتقاء ،  کووڈ۔۱۹ کی وبا اور اندرونی معیشت کی سست روی سمیت متعدد آزمائشوں سے گزر چکے ہیں۔ اس عرصے میں نہ صرف عوام کی زندگی اور صحت کو تحفظ دیا گیا بلکہ قومی معیشت بھی آزمائشوں سے گزر کر آگے بڑھ رہی ہے۔

کانفرنس میں اگلے سال کی اقتصادی  منصوبہ بندی کی گئی۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ  اعلیٰ معیار کی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے گی اور نئے ترقیاتی تصور پر عمل کیا جائے گا ، متعلقہ پالیسیوں اور اقدامات کی روشنی میں  سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کی اصلاحات  پر عمل کیا جائے گا۔ یقین ہے کہ چینی معیشت مشکلات کو دور کر کے مستحکم طور پر آگے بڑھے گی۔

کانفرنس میں دیہی احیاء  پر بھی زور دیا گیا۔ اس حوالے سے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے محکمہ زراعت اور دیہی امور کے پالیسی اینڈ ریفارم ڈویژن کے ڈائریکٹر زولیکینا توہتی نے کہا کہ  کانفرنس نے موجودہ اور آنے والے عرصے کے لئے اناج کی پیداواری سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ہے۔ ہمیں ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اناج کی پیدار کو بہتر کرنا ہے اور معاشی و معاشرتی ترقی کے ہدف کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش کرنی ہے۔

مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس کی روشنی میں چینی معاشرے کے مختلف حلقے اگلے سال میں معاشی و معاشرتی ترقی پر بھر پور  اعتماد رکھتے ہیں۔