جے سی پی او اے کی بحالی کو فروغ دیں ۔ چینی نائب مندوب برائے اقوام متحدہ

2022/12/20 15:19:10
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گنگ شوانگ نے 19 دسمبر کو ایرانی جوہری مسئلے پر سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کو فروغ دیں۔

گنگ شوانگ نے کہا کہ ایرانی جوہری معاہدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منظور شدہ ایک اہم کثیر الجہتی سفارتی کامیابی ہے،جو  مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے کی ایک عمدہ مثال ہے، اور بین الاقوامی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام اور مشرق وسطی میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ایک اہم ستون ہے۔ سابقہ امریکی انتظامیہ یکطرفہ طور پر جامع معاہدے سے پیچھے ہٹ گئی اور ایران پر زیادہ دباؤ ڈالا گیا جس کی وجہ سے ایران کے  جوہری پروگرام پر  بحران پیدا ہوا۔ امید ہے کہ امریکہ اور دیگر متعلقہ فریقین مذاکرات میں اہم پیش رفت کو فروغ دینے کے لئے کوشش کریں گے۔

  گنگ شوانگ  نے کہا کہ چین  امریکہ سے اپیل کرتا ہے کہ وہ معاہدے کے تحت اپنے وعدوں کو پورا کرے۔ ایران اور تیسرے فریق کے خلاف تمام یکطرفہ پابندیاں اور "لانگ آرم گورننس" کے اقدامات کو ختم کرے اور ایران کے خلاف دھمکی آمیز رویہ ترک کرے۔  انہوں نے کہا کہ چین اس بات پر بھی زور دیتا ہے کہ فریقین کو جوہری عدم پھیلاؤ کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا چاہئیں،  ایسے جوہری تعاون سے گریز کرنا چاہیے جو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق معاہدے کے مقصد کے منافی ہو،اور جوہری مواد کے پھیلاؤ کا باعث بنے۔چینی نائب مندوب نے  مذاکرات کی بحالی کے لیے ایک درست سمت قائم کر نے پر بھی زور دیا۔