"کھون مینگ-مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک" ماحول کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم ہے، انتونیو گوتریس

2022/12/20 10:18:15
شیئر:

 

مقامی وقت کے مطابق،  19دسمبر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کے فریقین کی پندرہویں کانفرنس کے دوسرے مرحلے کے اجلاس میں طے شدہ  "کھون مینگ-مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک" ماحول کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فریم ورک حیاتیاتی تنوع پر سفارتی کوششوں میں سہولت فراہم کر سکتا ہے۔ انہوں نے تمام ممالک سے اس فریم ورک پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی۔