شی جن پھنگ کی آئیوریائی صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت

2022/12/20 19:01:31
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ نے 20 تاریخ کی سہ پہر کوٹ آئوری کے  صدراراسانے اواتارا سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

شی جن پھںگ نے نشاندہی کی کہ کوٹ آئوری افریقہ میں چین کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ اگلے سال چین اور کوٹ آئوری کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ ہے۔. چین کوٹ آئوری کی جانب سے "ایک چین"  اصول پر سختی سے عمل پیرا ہونے کو سراہتا ہے اور دونوں مملاک کے  بنیادی مفادات سے متعلق امور پر کوٹ آئوری کے ساتھ ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے، چین کوٹ آئوری تعلقات کو مستحکم اور گہرا کرنے  کا خواہاں ہے۔

صدر اواتارا نے کہا کہ چین نے کوٹ آئوری سمیت علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور افریقی ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی حمایت کرنے میں قابل قدر مدد فراہم کرتے ہوئے  اہم کردار ادا کیا ہے۔ کوٹ آئوری ایک چین کے اصول کی سختی سے پاسداری کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کا ملک  کثیر الجہتی  اوردی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی فعال حمایت کرتا ہے۔