کوپ 15 کے شرکاء کی چینی صدارت کی پزیرائی

2022/12/20 20:31:03
شیئر:

19 دسمبر کی صبح ، حیاتیاتی تنوع سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے فریقین کی 15 ویں کانفرنس کے دوسرے مرحلے میں کھون مینگ مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک پر ایک معاہدہ طے پایا ، جس میں اب سے 2030 اور اس سے آگے کے لیے عالمی حیاتیاتی تنوع کی حکمرانی کے لئے ایک نیا بلیو پرنٹ تیار کیا گیا۔ بہت سے ممالک کے شرکا کا خیال تھا کہ چین نے بطور چیئرمین، حتمی معاہدے کو طے پانے میں متعلقہ فریقوں کو متحد کرنے اور ان کے درمیان  مفاہمت پیدا  کرنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

بائیو ڈائیورسٹی اور موسمیاتی امور  پر میکسیکو کی چیف مذاکرات کار کیمیلا سیپیڈا نے  کہا کہ چین کی صدارت میں بہت کام ہوا  ہے اور ایک بہت ہی متوازن منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ملاوی کی مذاکرات کار مارتھا مفسو کالمبا نے کہا کہ چین نے اس میں شامل تمام فریقین کے لیے قابل قبول نتائج حاصل کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کی ۔

ماحولیات، سمندروں اور ماہی گیری کے لئے یورپی کمشن کے کمشنر ورجنیئس سنکویوس نے کہا کہ وہ چیئرمین شپ کے طور پر چین کے کلیدی کردار کی تعریف کرتے ہیں،  ان کا کہنا تھا کہ وہ  چینی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں  کیونکہ چیئرمین کی حیثیت سے چین کے کلیدی کردار کے بغیر یہ اتفاق رائے  ممکن نہیں تھا۔