روس یوکرین تنازعہ کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے، انٹونیو گوتریس

2022/12/20 16:01:07
شیئر:

19 دسمبر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے روس  یوکرین تنازعہ سمیت  بین الاقوامی مسائل پر  ایک پریس کانفرنس کی۔

گوتیرس حال ہی میں روس اور یوکرین کے درمیان  امن مذاکرات کے امکان کے بارے میں پر امید نہیں تھے۔ انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ  اقوام متحدہ بات چیت کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتا رہے گا تاکہ ہلاکتوں کو روکا جا سکے ۔ امید  ہے کہ روس اور یوکرین جلد از جلد تنازعہ ختم کر کے موجودہ  صورتحال کو بات چیت کے ذریعے حل  کریں گے ۔

گوتریس نے کہا کہ بحیرہ اسود سے اناج کی برآمد کا معاہدہ جاری ہے، اور اقوام متحدہ روس  سےاناج اور کھاد کی برآمد میں مدد کے لیے طے پانے والے میمورنڈم پر مکمل عمل درآمد جاری رکھے گا۔