چین اور روس کی جانب سے مشترکہ فوجی مشق "میری ٹائم جوائنٹ 2022 " کا انعقاد

2022/12/20 10:44:17
شیئر:

 چین اور روس کی افواج کے درمیان سالانہ فوجی تعاون کے منصوبے کے مطابق 21 سے 27 دسمبر تک دونوں ممالک کی بحری افواج "میری ٹائم جوائنٹ 2022 " نامی مشترکہ فوجی مشق جو شان سے تھائی جو کے مشرقی پانیوں میں منعقد کریں گی۔ اس مشترکہ مشق کا مقصد سمندری سلامتی کے خطرات کا مشترکہ طور پر جواب دینے، اور بین الاقوامی اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے چین اور روس کے عزم اور صلاحیت کو ظاہر کرنا ہے اور نئے عہدمیں دونوں ممالک کی  ہم آہنگی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنا ہے۔