دنیا کی سب سے بڑی صاف توانائی کی راہداری کی تکمیل

2022/12/20 15:40:17
شیئر:

20 دسمبر کو دنیا کے سب سے بڑا اور تیکنیکی طور پر سب سے مشکل   ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بائی حہ تان بن بجلی گھر کے آخری ملین کلو واٹ یونٹ کو فعال کر دیا گیا ،  اس طرح  بائی حہ تان ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے تمام 16 یونٹس کو بجلی کی پیداوار کے لئے آپریشن میں ڈھالنے کا مرحلہ تکمیل کو پہنچا ۔یہ  دنیا کے سب سے بڑے صاف توانائی کوریڈور کی مکمل تکمیل کی علامت  ہے۔

بائی حہ تان ہائیڈرو پاور اسٹیشن مجموعی طور پر 16 ہائیڈرو الیکٹرک جنریٹر سیٹوں سے لیس ہے جن میں سے ہر ایک  کی پیداواری صلاحیت 1 ملین کلو واٹ ہے ، جو اس وقت دنیا کا سب سے بڑا ہائیڈرو الیکٹرک جنریٹر سیٹ ہے ۔ بائی حہ تان ہائیڈرو پاور اسٹیشن اوراس سے قبل  مکمل ہونے والے تھری گورجز بن بجلی گھر سمیت چھ  ہائیڈرو پاور اسٹیشنزکے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی صاف توانائی کی راہداری کی تکمیل ہو چکی ہے  ۔چھ ہائیڈرو پاور اسٹیشنوں کی  بجلی کی  سالانہ اوسط   پیداوار 3 ٹریلین کلو واٹ  آور  ہوگی۔

اب تک، دنیا کے سب سے بڑے صاف توانائی کوریڈور کی بجلی کی مجموعی پیداوار 31.8 ٹریلین کلوواٹ آور  سے تجاوز کر چکی ہے، جو 900 ملین ٹن سے زائد معیاری کوئلے کی بچت اور 2.5 بلین ٹن کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کو کم کرنے کے برابر ہے۔