ماحولیات کے تحفظ کے لئے متحدہ عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔ عالمی شخصیات

2022/12/20 15:22:27
شیئر:

چائنا میڈیا گروپ کے لانچ کردہ  "گلوبل ایکشن انیشی ایٹو - 2022 گلوبل ڈیولپمنٹ ان ایکشن" کے خصوصی پروگرام کو شروع ہوئے پانچ دن ہو گئے ہیں  ۔ 19 دسمبر کو،خصوصی پروگرام میں شامل متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماوں  اور کچھ کاروباری نمائندوں نے ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں نجی شعبے کی شرکت کی ضرورت اور امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کے صدر اور سی ای او رچرڈ فلورینزو نے گلوبل  ایکشن انیشی ایٹو کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فطرت اور حیاتیاتی تنوع کے بحران کا سامنا کرتے ہوئے ، عالمی تعاون کے جذبے کی اب پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

جرمنی کے وفاقی دفتر برائے اقتصادی تعاون اور ترقی کے ڈائریکٹر جورگن زٹیل نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے بین الحکومتی پینل (آئی پی سی سی) کے متعلقہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ شدید موسمی واقعات کی تعداد اور شدت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، جس سے دنیا بھر میں جان و مال کا بہت بڑا نقصان ہو رہا ہے ۔ آب و ہوا کے مسائل کو حل کرنے کے لئے عالمی متحدہ  کارروائی اور یکجہتی کی فوری ضرورت ہے۔