حیاتیاتی تنوع سے متعلق کنونشن کے فریقین کی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس کا دوسرا مرحلہ طے شدہ وقت کے مطابق اختتام پذیر نہیں ہوا

2022/12/20 15:44:25
شیئر:

حیاتیاتی تنوع سے متعلق کنونشن کے فریقین کی 15 ویں کانفرنس کا دوسرا مرحلہ ، جو کینیڈا کے مونٹریال میں  19 دسمبر کو ختم ہونے والا تھا ، شیڈول کے مطابق اختتام پذیر ہونے میں ناکام رہا۔ اجلاس میں کئی گھنٹوں کی تقریروں اور مشاورت کے بعد اجلاس کے صدر نے 20 تاریخ کی علی الصبح اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

اجلاس 19 تاریخ کی صبح "کھون منگ مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک" پر ایک معاہدے پر پہنچ گیا تھا  تاہم دیگر مقاصد کے بارے میں فریقین کے بعض ارکان کے اختلافات کی وجہ سے اجلاس طے شدہ وقت کے مطابق اختتام پذیر نہیں ہو سکا۔

اجلاس میں  ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ دوبارہ  اجلاس کب  شروع ہوگا۔