"بیلٹ اینڈ روڈ" نیوز کوآپریشن الائنس کی دوسری کونسل کے اجلاس کا انعقاد

2022/12/20 10:13:28
شیئر:

 

19 دسمبر کو نیوز کوآپریشن الائنس کی دوسری کونسل کا اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ پبلسیٹی کے سربراہ لی شولے نے اجلاس میں شرکت کی اور ویڈیو کے ذریعے تقریر کی۔

لی شولے نے نشاندہی کی کہ "بیلٹ اینڈ روڈ" نیوز کوآپریشن الائنس ایک میڈیا تنظیم ہے جس کا آغاز چینی صدر شی جن پھنگ نے کیا تھا۔ میڈیا ایک اہم قوت ہے جو رائے عامہ کی رہنمائی کرتی ہے، رائے عامہ کو متاثر کرتی ہے اور لوگوں سے روابط بڑھاتی ہے۔ تمام ممالک کے ذرائع ابلاغ کو اتحاد اور تعاون پر قائم رہنا چاہیے ، دل سے دل کی دوستی پر کاربند رہنا چاہیے، تاکہ  "بیلٹ اینڈ روڈ" کی کہانی سنانے میں نئی کامیابیاں دکھائی جاسکیں، اور  "بیلٹ اینڈ روڈ" کے جذبے کو پروان چڑھانے میں نیا کردار ادا کیا جاسکے ۔

23 ممالک کے 38 گورننگ یونٹس کے نمائندوں نے آن لائن اور آف لائن طریقے سے اس اجلاس میں شرکت کی۔