مشرقی افریقہ میں چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام " چین میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول" پر آن لائن سیمینار کا کامیاب انعقاد

2022/12/20 10:21:32
شیئر:

انیس دسمبر کو چائنا میڈیا گروپ نے کینیا میں " چین میں وبا کی روک تھام اور کنڑول" پر آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا۔ کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا اور دیگر مشرقی افریقی ممالک کے مین اسٹریم میڈیا کے ایڈیٹرز اور رپورٹرز نے سیمینار میں شرکت کی۔

کینیا میں تعینات چائنا میڈیا گروپ کی نمائندے نے مشرقی افریقی ممالک کے صحافیوں کو  تین سال کے دوران چین میں انسداد وبا کی کامیابیوں اور اہمیت سے آگاہ کیا، اور انسداد وبا کے اقدامات و پالیسی کی بہتری کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔

سیمینار میں چائنا میڈیا گروپ کی تیار کردہ دستاویزی فلم بھی دیکھی گئی، جس سے تین سالوں میں چین کی انسداد وبا کی کامیابیوں کے مختلف پہلوؤں اور معاشی و معاشرتی ترقی  کا مظاہرہ کیا گیا۔

کینیا کے قومی ٹیلی ویژن کے سینئر رپورٹر ایرک بینگن  نے کہا کہ تین سالوں میں چین کی انسداد وبا اور اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کے ثمرات سب کے سامنے ہیں۔چین ہمیشہ وائرس کی تبدیلیوں کے مطابق اپنی پالیسیاں و اقدامات بہتر بناتا رہتا ہے، عوام کی زندگی و صحت کے تحفط اور اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے کی بھر پور کوشش کرتا ہے۔چین نے انسداد وبا کے عالمی تعاون کے لیے اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سال ۲۰۲۳ میں چینی معیشت تیزی سے بحال ہوگی اور افریقہ اور دنیا کی معیشت کی بحالی کے لیے طاقتور قوت  محرکہ فراہم کرے گی۔

تنزانیہ کے اخبار "نیشنل" کے  رپورٹر ایوریم بہیم نے چین میں رہنے کے اپنے تجربات کے حوالے  سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وبا کے دوران چین میں اموات کی سب سے کم شرح برقرار رکھی گئی اور  اب معیشت بھی آگے بڑھ رہی ہے۔چین نے گزشتہ تین سالوں میں عوام کو اولین ترجیح دیتے ہوئے انسداد وبا کی پالیسیاں اور اقدامات اختیار کیے ہیں۔

متعدد مشرقی افریقی میڈیا نے چین کی انسدادوبا کی کامیابیوں اور مذکورہ سیمینار کے کامیاب انعقاد  کے حوالے سے رپورٹنگ کی۔