چین کا اقتصادی عالمگیریت میں نئی تحریک پیدا کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کا فروغ

2022/12/20 11:09:54
شیئر:

 

چین نے حال ہی میں منعقدہ مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس میں نشاندہی کی کہ غیر ملکی سرمائے کو راغب کرنے اور استعمال کے لیے مزید کوششیں کی جانی چاہئیں۔ بیرونی دنیا کے لیے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینا، تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کے معیار اور سطح کو بہتر بنانا ضروری ہے۔

اس سال جنوری سے اکتوبر تک چین کے غیر ملکی سرمائے کا حقیقی استعمال 1,089.86 بلین یوآن تک پہنچ گیا۔ صنعتی لحاظ سے، ہائی ٹیک صنعتوں میں غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں 31.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

نئے عہد میں چین ایک زیادہ فعال کھلےپن کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔چین دنیا کے 140 سے زائد ممالک اور خطوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے۔گزشتہ 10 سالوں میں چین کی طرف سے دستخط کئے گئے آزاد تجارتی معاہدوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے، اور 21 آزاد تجارتی پائلٹ زونز اور ہائی نان فری تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کو فروغ دیا گیا ہے۔

"عالمی کھلے پن کی رپورٹ 2022" کے مطابق، 2012 سے 2020 تک، چین کے کھلے پن کے انڈیکس میں 5.6 فیصد کا اضافہ ہوا، جو اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قوت بن گیا۔