چین کے تیارہ کردہ جیٹ مسافر ہوائی جہاز کی غیرملکی مارکیٹ میں انٹری

2022/12/20 10:24:13
شیئر:

حال ہی میں چینی ساختہ جیٹ مسافر ہوائی جہاز اے آر جے ۲۱ کو باضابطہ طور پر  پہلے غیرملکی کسٹمر اندونیشیا کی ٹرانس نیوسا ایئر لائن کے حوالے کیا گیا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چین کا تیارہ کردہ جیٹ مسافر ہوائی جہاز غیرملکی مارکیٹ میں داخل ہوا۔

اے آر جے 21 طیارے کو باضابطہ طور پر 2016 میں چینی شہری ہوابازی کی مارکیٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ اب تک یہ 300 سے زائد روٹس پر چلایا جا چکا ہے، اس نے 100 سے زائد شہروں میں اپنی خدمات فراہم کی ہیں اور 5.6 ملین سے زائدمسافروں کو محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچایا ہے۔