چین آسٹریلیا سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ پر شی جن پھنگ کا آسٹریلوی گورنر جنرل اور وزیر اعظم کے ساتھ تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

2022/12/21 15:10:55
شیئر:

21 دسمبر کو صدر شی جن پھنگ نے چین اور آسٹریلیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر آسٹریلوی گورنر جنرل ڈیویڈ جان ہرلی اور وزیر اعظم انتھونی البانیز کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا ۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 50 سال قبل چین اور آسٹریلیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے مختلف شعبوں میں عملی تعاون نے نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ چین اور آسٹریلیا ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں دو اہم ممالک ہیں اور چین آسٹریلیا  تعلقات کی مستحکم ترقی دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفاد میں ہے ۔صدر شی نے کہا کہ یہ تعلقات  ایشیا بحر الکاہل کے خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے بھی ضروری ہیں۔  صدر نے کہا کہ وہ چین اور آسٹریلیا کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ  کے موقع سے فائدہ اٹھا کر ، باہمی احترام ، باہمی فائدے اور فائدہ مند نتائج کے اصول پر عمل پیرا ہونے ، چین آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک اور عوام کو مسلسل فائدہ پہنچانے کے لئے آسٹریا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مسٹر ہرلی نے کہا کہ 50 سال قبل کیے گئے تاریخی فیصلے نے آسٹریلیا اور چین کے تعلقات کی ترقی کی راہ ہموار کی ہے جس سے دونوں ممالک کے لئے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  وہ مستقبل کو دیکھتے ہوئے باہمی احترام اور باہمی فائدے کے جذبے کے ساتھ ایک جامع تزویراتی شراکت داری کی پوزیشن پر عمل کرنے اور چین کے ساتھ مستحکم اور تعمیری تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

اسی دن وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ اور آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے بھی مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔ مسٹر البانیز نے اپنے پیغام میں  کہا کہ  مجھے پختہ یقین ہے کہ آسٹریلیا اور چین کے مستحکم تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ میں باہمی احترام اور باہمی فائدے کی بنیاد پر آسٹریلیا چین جامع تزویراتی شراکت داری کی مزید ترقی  کے لئے چین کے ساتھ کام جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔