ایران گزشتہ ڈرافٹ کی بنیاد پر جوہری مذاکرات مکمل کرنے پر آمادہ ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ

2022/12/21 10:30:56
شیئر:

ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان نے 20 دسمبر کو کہا کہ ایران ، پہلے سے طے شدہ مسودے کے نتائج کی بنیاد پر آسٹریا کے دارالحکومت  ویانا میں منعقدہ ایرانی جوہری مسئلے کے جامع معاہدے  کی بحالی اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے مزاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق، عبداللہیان نے مذکورہ بیان اس وقت دیا، جب انہوں نے اسی دن اردن کے دارالحکومت عمان میں یورپی یونین کے اعلی نمائندے برائے خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی بوریلی سے ملاقات کی۔ عبداللہیان نے یہ بھی کہا کہ کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے متعلقہ فریقوں کو اس معاملے پر سیاست کرنے سے گریز کرنا ، عملی رویہ اپنانا اور ضروری فیصلے کرنا چاہیے۔

بوریلی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ دونوں فریقوں نے "کھلی بات چیت کو برقرار رکھنے اور ویانا مذاکرات کی بنیاد پر ایران جوہری معاہدے پر عمل درآمد کو دوبارہ شروع کرنے اتفاق کیا ہے۔"

اطلاعات کے مطابق امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر کربی نے اسی دن کہا کہ امریکہ یورپی یونین کی جانب سے ایران کے ساتھ بات چیت کا خیرمقدم کرتا ہے لیکن ایران کے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کو دوبارہ شروع کرنا اس وقت امریکہ کی توجہ کا مرکز نہیں  ہے۔