کھون منگ مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک حیاتیاتی تنوع کو بحالی کی راہ پر گامزن کرے گا،ہوانگ رن چھیو

2022/12/21 14:43:41
شیئر:

انیس تاریخ کی  صبح اقوام متحدہ کے کنونشن برائے حیاتیاتی تنوع کے فریقین کی پندرھویں کانفرنس کے دوسرے مرحلے میں "کھون منگ مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک" پر ایک معاہدہ طے پایا۔ 20 تاریخ کو ،اجلاس کے  صدر ہوانگ رن چھیو نے مونٹریال کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں  اس کانفرنس کی مجموعی صورتحال کا تعارف کروایا۔

ہوانگ رن چھیو نے کہا کہ کوپ 15 کانفرنس کا دوسرا مرحلہ مکمل طور پر کامیاب رہا اور تمام فریقین نے "ماحولیاتی تہذیب: زمین پر زندگی کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر" کے موضوع پر  اجلاس کے تمام  ایجنڈوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا اور  اقدامات اور وعدوں  کا اعلان کیا۔ اجلاس میں 62 فیصلوں کو اپنایا گیا ، خاص طور پر تاریخی دستاویز ، کھون منگ مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک۔

ہوانگ رن چھیو نے مزید  کہا کہ چین اگلے دو سالوں میں اجلاس کی  صدارت کا عہدہ برقرار رکھے گا ، "فریم ورک" کے اہداف پر عمل درآمد کے لئے فعال طور پر رہنمائی کرے گا ، اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اپنائے گئے متعلقہ فیصلوں پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے، تمام سطحوں پر اور تمام شعبوں میں سرکاری محکموں کے اہم ایجنڈوں اور  منصوبوں  میں حیاتیاتی تنوع کوشامل کیا جائے ؛اور متعلقہ تشہیر، تعلیم اور معلومات کے تبادلے کو مضبوط بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ  فریم ورک تک پہنچنا کانفرنس کا ایک کامیاب اختتام ہے اور عالمی حیاتیاتی تنوع کی حکمرانی کے لئے ایک نیا نقطہ آغاز  بھی ہے۔