پاناما میں امریکی فوجی آپریشن میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد

2022/12/21 15:55:49
شیئر:

پاناما نے 33 سال قبل پاناما کے خلاف امریکی فوجی آپریشن میں ہلاک ہونے والے ہم وطنوں کے اعزاز میں 20 دسمبر کو اپنا پہلا قومی یوم سوگ منایا ۔ اس سہ پہر سینکڑوں لوگ پاناما میں امریکی سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے اور امریکہ کی جانب سے پاناما کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

پاناما  کے صدر لورینٹینو کورٹیزو نے روان  سال مارچ میں ایک فرمان پر دستخط کیے تھے جس میں 20 دسمبر کو  "قومی یوم سوگ" کے طور پر مقرر  کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ  20  دسمبر 1989 کو امریکہ نے پاناما کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا  اور پاناما پر حملہ کرنے کے لیے فوج بھیجی تھی۔ اقوام متحدہ کے مطابق امریکی فوجی آپریشن میں پاناما کے تقریبا 500 شہری ہلاک ہوئے تھے۔