امریکہ سمیت مغربی ممالک نے یوکرین کو ہتھیاروں کی آزمائش کے میدان میں تبدیل کیا، روس

2022/12/21 10:20:51
شیئر:

روس اور یوکرین کے تنازع کے بعد سے مغرب نے یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان زاخارووا نے 19 تاریخ کو ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور اس کے  نیٹو کے اتحادیوں نے یوکرین کو اپنے ہتھیاروں کی آزمائش کے میدان میں تبدیل کر دیا ہے ۔

 

روسی سیٹلائٹ نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ 18 تاریخ کو یوکرین کی فوج نے ڈونیٹسک کے ایک ہسپتال پر بمباری کے لیے ایم ایل آر ایس سسٹم کا استعمال کیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد مریض زخمی ہوئے اور ایک ہلاک ہو گیا۔

 

زاخارووا نے کہا کہ فی الحال دستیاب معلومات کے مطابق یوکرین کی فوج نے سویڈش "آرچر" توپ کا استعمال کیا، جو ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے۔ یہ اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادیوں نے واقعی یوکرین کو اپنے جدید ہتھیاروں کے نظام کی آزمائش کے میدان میں تبدیل کر دیا ہے۔یوکرین نے اس حوالے سے جواب نہیں دیا۔

 

درحقیقت، "یوکرین ہتھیاروں کی جانچ کا میدان بن گیا ہے" یہ صرف روسی بیان نہیں ہے۔ امریکہ کے نیویارک ٹائمز نے 15 نومبر کو ایک رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا کہ یوکرین کی مسلح افواج نہ صرف مغرب کی طرف سے فراہم کردہ ہتھیاروں اور نقل و حمل کی گاڑیوں ،بلکہ مواصلات اور معلوماتی آلات کی بھی جانچ کر رہی ہے۔ یوکرین  ، امریکہ اور یورپ کے مختلف نئے ہتھیاروں کے نظام کی آزمائش کے لیے بہترین سر زمین  بن گیاہے۔