چینی صدر شی جن پھنگ کی جرمن صدر سٹین میئر سے ٹیلی فونک بات چیت

2022/12/21 10:27:11
شیئر:

20 تاریخ کی شام کو چینی صدر شی جن پھنگ نے جرمن صدر سٹین میئر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس سال چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ ہے اور یہ چین جرمنی تعلقات میں بڑی اہمیت کا حامل سال ہے۔ چین اور جرمنی کے رہنماؤں کی کئی نسلوں کی مشترکہ کوششوں سے ان تعلقات نے مجموعی طور پر مثبت سمت کو برقرار رکھا ہے اور دونوں ممالک جامع اسٹریٹجک ساتھی بن گئے ہیں۔ چین-جرمنی تعلقات کی ترقی کی عوامی رائے پر مبنی مضبوط بنیاد ، وسیع مشترکہ مفادات اور کامیاب تجربات ہیں۔ چین جرمنی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے اور دو طرفہ تعلقات کےاگلے 50 سالوں کا آغاز کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کوشش کرنا چاہتا ہے۔

شی جن پھنگ نے اگلے مرحلے میں چین اور جرمنی کے درمیان باہمی تعلقات کی ترقی کے بارے میں تین تجاویز پیش کیں۔

سب سے پہلے، دونوں فریقوں کو درست بنیادی مفاہمت پر عمل کرنا چاہیے۔ چین اور جرمنی ہمیشہ بات چیت، ترقی، تعاون اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں شراکت دار رہے ہیں۔ دوسرا، چین-جرمنی تعاون عملی اور کھلا ہے، جو سب سے اہم خصوصیت ہے جسے دوطرفہ تعلقات میں برقرار رکھا جانا چاہیے۔ گزشتہ 50 سالوں میں چین اور جرمنی کے درمیان تجارتی حجم میں 870 گنا اضافہ ہوا ہے۔ تیسرا، چین-یورو تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کی رہنمائی کی جائے، یہی وہ سمت ہے جس پر چین اور جرمنی کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

اسٹین میئر نے کہا کہ جرمنی چین کے ساتھ ماضی کا سنجیدگی سے جائزہ لینے ، اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرنے کا منتظر ہے، اور باہمی احترام، کھلے پن اور جامعیت کے جذبے کے تحت جرمنی -چین تعلقات کی مزید ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔