چین کی جانب سے شام کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور

2022/12/22 10:20:58
شیئر:

 

21 دسمبر کو اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گنگ شوانگ نے شام کے سیاسی اور انسانی مسائل پر سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شام کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا۔

کنگ شوانگ نے کہا کہ  کچھ عرصے سے شام میں سلامتی کی صورت حال کشیدہ ہے۔ ترکیہ نے کئی بار شمالی شام میں فضائی حملے اور گولہ باری کی ہے اور اسرائیل اکثر شام میں اہداف پر حملے کرتا رہتا ہے۔  شام ایک خودمختار ریاست ہے۔ شام کی حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں کوئی بھی فوجی کارروائی ،اس کے  اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ چین ترکیہ اور اسرائیل سے مطالبہ کرتا  ہے کہ وہ فوری طور پر سرحد پار سے حملے بند کریں اور متعلقہ مسائل کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کریں ۔ شام میں غیر ملکی فوجیوں کی غیر قانونی موجودگی بھی ختم ہونی چاہیے۔

کنگ شوانگ نے کہا کہ شام کے مسئلے کا مناسب حل سیاسی ذرائع سے حاصل کیا جانا چاہیے۔ سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 شام کے سیاسی عمل پر عالمی برادری کے اتفاق رائے کی نمائندگی کرتی ہے اور اس پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے۔ یکطرفہ پابندیاں اور اس کے نتیجے میں حد سے زیادہ نفاذ ،سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی شام تک انسانی رسائی کو بہتر بنانے اور شام میں انسانی وسائل میں اضافے کی کوششوں کے خلاف ہے۔ چین نے ایک بار پھر متعلقہ ممالک سے شام کے خلاف یکطرفہ جبر کے اقدامات کو فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔