شی جن پھنگ اور نیوزی لینڈ کی گورنر جرنل سینڈی کیرو کے مابین چین نیوزی لینڈ سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

2022/12/22 17:02:00
شیئر:

22 دسمبر کو صدر شی جن پھنگ اور نیوزی لینڈ کی گورنر جرنل سینڈی کیرو نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ  پر  مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا ۔

شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں  نشاندہی کی کہ چین اور نیوزی لینڈ ایک دوسرے کے اہم شراکت دار ہیں۔ گزشتہ 50 سالوں میں جب سے چین اور نیوزی لینڈ نے سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں دونوں ممالک کے درمیان  مستحکم تعلقات بر قرار ہیں. مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون سے عوام کو فائدہ ہوا ہے اور ان تعلقات نے علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صدر شی نے کہا کہ وہ   چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور تاریخ کے  تجربے کا جائزہ لینے، اسٹریٹجک مواصلات کو مضبوط بنانے اور دونوں  ممالک کے عوام کو  فائدہ پہنچانے کے لئے چین- نیوزی لینڈ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے لئے گورنر  جرنل کیرو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔

محترمہ کیرو نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور چین کے تعلقات نیوزی لینڈ کے اہم ترین دوطرفہ تعلقات میں سے ایک ہیں۔ 50 سال قبل نیوزی لینڈ اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ، دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ نیوزی لینڈ دونوں ممالک کے مابین تبادلوں کی طویل تاریخ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے عوام اور دنیا کے فائدے کے لئے بین الممالک تعاون کو فروغ دینے کا منتظر ہے۔

اسی دن وزیر اعظم لی کی چیانگ اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم آرڈرن نے مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔