چینی اور بھارتی افواج کے درمیان آرمی کمانڈروں کی سطح پر مذاکرات کے 17 ویں دور کا انعقاد

2022/12/22 18:28:04
شیئر:

20 دسمبر کو ، چینی اور بھارتی افواج کے آرمی کمانڈروں کی سطح پر مذاکرات کے 17 ویں دور کا انعقاد ہوا ۔۔ 17 جولائی کو ہونے والی بات چیت کے بعد سے ہونے والی پیش رفت کی بنیاد پر فریقین نے چین بھارت سرحد کے مغربی حصے میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول سے متعلق مسائل کے حل کو فروغ دینے پر کھلے اور تعمیری انداز میں خیالات کا تبادلہ کیا۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے کی روشنی میں دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بقیہ مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے کھل کر جامع  بات چیت کی جائے، چین بھارت سرحد کے مغربی حصے میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے علاقے میں  سلامتی اور استحکام کی بحالی اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دیا جائے۔  فریقین نے  اس عرصے میں چین بھارت سرحد کے مغربی حصے میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے، مواصلات اور بات چیت کے  لئے قریبی سفارتی اور فوجی تبادلے کو برقرار رکھنے اور بقیہ مسائل کے جلد از جلد باہمی  قابل قبول حل تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔