سلامتی کونسل کو میانمار سے متعلق اپنے اقدامات میں احتیاط برتنا چاہیے، عالمی ادارے میں چینی نمائندے کا بیان

2022/12/22 15:23:57
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب جانگ جون نے 21 دسمبر کو میانمار سے متعلق قرارداد پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے بعد اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سلامتی کونسل کے اقدامات کو ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میانمار کے مسئلے کا کوئی فوری حل نہیں ہے ۔ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کو فروغ دینے کی درست سمت پر کاربند رہے اور میانمار کی خودمختاری، سیاسی آزادی، علاقائی سالمیت اور اتحاد و احترام کی بنیاد پر میانمار میں تمام فریقین کے درمیان منطقی مکالمے کو فروغ دینے اور اختلافات کو دور کرنے میں تعمیری کردار ادا کرے۔ میانمار آسیان تنظیم  کا رکن ہے اور آسیان کو میانمار سے متعلق مسائل سے نمٹنے میں منفرد ترجیحی حیثیت حاصل ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو آسیان کے موقف کو سننا چاہئے اور  اس کا احترام کرنا چاہئے ۔

چینی نمائندے نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ ایک معروضی اور منصفانہ رویہ پر عمل کیا ہے ، امن کے  حصول اور بات چیت کو فروغ دینے کی  ہمیشہ کوشش کی ہے  اور میانمار کو وبا سے لڑنے اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ چین توقع کرتا ہے کہ سلامتی کونسل سیاسی تصفیے  کے لیے  درست سمت پر عمل کرے گی اور میانمار کے عوام کے بنیادی مفادات کے تحفظ اور علاقائی خوشحالی اور استحکام کے لیے مزید سازگار ماحول پیدا کرے گی ۔