یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی اور امریکی صدربائیڈن کی ملاقات

2022/12/22 10:05:09
شیئر:

 

مقامی وقت کے مطابق، اکیس تاریخ کو یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی  نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔  یہ پہلا موقع ہے جب زیلنسکی نے روس یوکرین تنازعہ شروع ہونے کے بعد بین الاقوامی اتحادیوں سے مزید فوجی اور اقتصادی مدد حاصل کرنے کے لیے یوکرین چھوڑا ہے۔

بائیڈن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ  یوکرین کو "پیٹریاٹ" ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم سمیت تقریباً 1.8 بلین امریکی ڈالر کی اضافی فوجی امداد فراہم کرے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ  امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) نے اس دن یوکرین کو 374 ملین ڈالر سے زیادہ کی ہنگامی انسانی امداد افراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔