چین-لاؤس ریلوے آپریشن کی پہلی سالگرہ پر چین اور لاؤس میں مختلف مقامات پرتقریبات کا انعقاد

2022/12/22 15:05:16
شیئر:

20 تاریخ  چین-لاؤس ریلوے کے فعال ہونے کی پہلی سالگرہ ہے. ،اسی دن چین - لاؤس ریلوے  آپریشن کی پہلی سالگرہ کا تھیم ڈے منعقد کیا گیا ، چین اور لاؤس کے بہت سے مقامات پر  آن لائن اور آف لائن طریقے سے چین-لاؤس ریلوے کے افتتاح اور آپریشن کی پہلی سالگرہ منانے کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ 

 1035 کلومیٹر طویل چین-لاؤس ریلوے شمال میں چین کے شہر  کھون منگ سے جنوب میں لاؤس کے دارالحکومت ویانتیان تک چلتی ہے۔ یہ پہلی سرحد پار ریلوے ہے جو چینی معیارکو اپناتی ہےجسے مشترکہ طور پر چین اور لاؤس کی طرف سے تعمیر اور چلایا جاتا ہے اور یہ براہ راست چین کے ریلوے نیٹ ورک سے منسلک ہے.۔ اس کے افتتاح کے بعد سے گزشتہ سال میں، چین-لاؤس ریلوے نے 8.5 ملین مسافروں کو بھیجا ہے اور 11 ملین ٹن سے زیادہ سامان منتقل کیا ہے جس نے 10 سے زائد آسیان ممالک کو احاطا کیا ہے۔

ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق، چین-لاؤس ریلوے کوریڈور کے ساتھ ٹرانزٹ تجارت 2030 تک ہر سال 3.9 ملین ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے، اور وینتیان اور کھون منگ کے درمیان نقل و حمل کی قیمتوں میں 40 سے 50 فیصد تک کمی آئے گی.