امریکی ایوانِ نمائندگان میں ریپبلکنز کی جانب سے کیپیٹل ہل فسادات کی نئی تحقیقاتی رپورٹ جاری

2022/12/22 10:08:06
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق،  21 دسمبر کو امریکی ایوانِ نمائندگان میں ریپبلکنز نے کیپیٹل ہل میں ہونے والے فسادات پر ایک آزاد تحقیقاتی رپورٹ جاری کی، جس میں اس واقعے کے لیے اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نہیں، بلکہ کیپیٹل ہل میں سکیورٹی کی ناکامی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔

رپورٹ میں کیپیٹل ہل پولیس کے محکمے میں اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ کیپیٹل ہل پولیس کے حوالے سے کانگریس کی نگرانی کو مضبوط بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی رپورٹ میں ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی پر بھی فسادات کے ذمہ دار ہونے کا الزام لگایا گیا ہے لیکن اس میں اس وقت کے صدر ٹرمپ کے کردار کا شاذ و نادر ہی ذکر کیا گیا ہے۔