سنکیانگ کے پہلے انتہائی بلند سطح مرتفع پر واقع ہوائی اڈےکا افتتاح

2022/12/23 10:41:03
شیئر:

 

23 دسمبر کو، چائنا سدرن ایئر لائنز نے باضابطہ طور پر ارومچی-تاشکورگن راؤنڈ ٹرپ روٹ کا آغاز کیا، جس کا مطلب ہے کہ چین کے سب سے مغربی ہوائی اڈے اور سنکیانگ کے پہلے انتہائی بلند سطح مرتفع پر واقع ، ' تاشکورگن خنجراب ہوائی اڈے ' کا باضابطہ افتتاح ہوا ہے۔ ہوائی اڈے کے باضابطہ آغاز کے بعد،اس کے ذریعے سالانہ 160,000 مسافروں اور 400 ٹن کارگو اور میل کی آمدورفت کو پورا کرنے کی توقع ہے۔

چین کی سول ایوی ایشن کے مطابق 2438 میٹر اور اس سے زیادہ بلندی والے ہوائی اڈے انتہائی بلند سطح مرتفع پر واقع ہوائی اڈوں میں شمار ہوں گے۔ خنجراب ہوائی اڈا 3258.4 میٹر کی بلندی کے ساتھ تاشکورگن کی تاجک خود اختیار کاؤنٹی میں واقع ہے۔یہ سنکیانگ کا پہلا 'انتہائی بلند سطح مرتفع پر واقع '   ہوائی اڈہ ہے، اور یہ چین کا انتہائی مغربی سول ٹرانسپورٹ ہوائی اڈہ بھی ہے۔