2022 کی چوتھی سہ ماہی میں عالمی خدمات کی تجارت کی شرح میں کمی، ڈبلیو ٹی او

2022/12/23 10:16:51
شیئر:

 

عالمی تجارتی تنظیم نے 22 دسمبر کو تازہ ترین "سروس ٹریڈ بیرومیٹر" جاری کیا۔ رپورٹ کے مطابق, عالمی خدمات کی تجارتی سرگرمیاں 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں کمزور ہو سکتی ہیں اور 2023 کے پہلے چند مہینوں میں بھی یہ رجحان برقرار رہنے کی توقع ہے۔

 رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اکتوبر 2022 میں گلوبل سروس ٹریڈ خوشحالی انڈیکس 98.3 تک گر گیا، جو اپریل کے اسی انڈیکس سے بہت کم ہے۔ ڈبلیو ٹی او نے کہا کہ خدمات میں عالمی تجارت نے 2022 کی دوسری سہ ماہی میں کرونا  وبا سے پہلے کی حد کو عبور کر لیا تھا ۔  انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سروسز ، مالیاتی خدمات اور دیگر کی بدولت  تیسری سہ ماہی میں بھی یہ رجحان مضبوط رہا ۔ تاہم، رپورٹ یہ بھی بتاتی ہے کہ بڑی معیشتوں کی ترقی میں سست روی کی وجہ سے عملی کاروباری خدمات اس سال کی تیسری سہ ماہی میں سست پڑنا شروع ہوئیں، اور اس سال کی چوتھی سہ ماہی اور نئے سال میں مزید سست روی کا شکار ہو سکتی ہے۔