بینجمن نیتن یاہو نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے کچھ حصوں کو ضم کرنے کے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا

2022/12/23 14:58:51
شیئر:

اسرائیل کے نامزد وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے 22 دسمبر کو ایک معاہدے پر دستخط کیے جس میں دریائے اردن کے مغربی کنارے کے کچھ حصوں کو ضم کرنے کے منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

نیتن یاہو کے لیکوڈ گروپ نے 22 تاریخ کو حکمران اتحاد میں شامل ہونے والی متعدد جماعتوں کے ساتھ کابینہ کی تشکیل کے معاہدے پر دستخط کیے۔ انتہائی دائیں بازو کی مذہبی صیہونی جماعت کے ساتھ طے پانے والے ایک معاہدے میں نیتن یاہو نے دریا اردن کے مغربی کنارے کے کچھ حصوں کو ضم کرنے کے منصوبے کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ معاہدے پر عمل درآمد میں کے کسی مخصوص وقت کا ذکر نہیں کیا گیا  ، لیکن یہ ذکر ضرور ہے کہ اس منصوبے پر عمل درآمد "اسرائیل کے قومی اور بین الاقوامی مفادات" کے مطابق ہے۔

اسرائیل نے 1967 میں مشرق وسطیٰ کی تیسری جنگ میں دریائے اردن  کےمغربی کنارے اور مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا  اور اس کے بعد دونوں علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر شروع کر دی تھی۔ فلسطین نے 1967 ء کی جنگ سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا تھا جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔