شی جن پھنگ کی مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو حہ ای چھنگ سے ملاقات

2022/12/23 20:37:19
شیئر:

صدر شی جن پھنگ نے 23 دسمبر کی سہ پہر مکاؤخصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو حہ ای چھنگ سے ملاقات کی اور مکاؤ کی موجودہ صورتحال اور مکاؤحکومت کے  اقدامات کے بارے میں ان  سے تفصیلات جانیں ۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چیف ایگزیکٹو حہ ای چھنگ اور مکاؤ حکومت کی قیادت میں  ،مکاؤ کے معاشرتی استحکام کو برقرار رکھا  گیا، قومی سلامتی قانون کی ترمیم سے متعلق مکاؤ  کے اقدامات کو  آگے بڑھایا گیا ۔ مرکزی حکام چیف ایگزیکٹو حہ ای چھنگ اور مکاؤ حکومت کے کام کی مکمل توثیق کرتی ہے ۔

شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ مرکزی حکومت "ایک ملک، دو نظام" کے اصول کو جامع، درست اور غیر متزلزل طور پر نافذ کرے گی اور ہمہ جہت انداز میں ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں خدمات انجام دینے میں مکاؤ کی مکمل حمایت کرے گی۔