شی جن پھنگ کی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو لی جیا چھیاو سے ملاقات

2022/12/23 20:35:20
شیئر:

23  دسمبر کی سہ پہر کو صدر شی جن پنھگ نے بیجنگ میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو لی جیا چھیاو سے ملاقات کی جو اپنے فرائض کے بارے میں  تفصیلات دینے کے لیے بیجنگ  پہنچے تھے ۔ صدر شی نے  ہانگ کانگ کی موجودہ صورتحال اور ہانگ کانگ کے حکومتی اقدامات  کے بارے میں ان سے تٖفصیلات جانیں۔

شی جن پنھگ نے کہا کہ جب سے لی جیا چھیاو چیف ایگزیکٹو بنے ہیں، انہوں نے ہانگ کانگ کی نئی حکومت کی قیادت کرتے ہوئے معاشرے کے تمام شعبوں کو متحد کرنے، قومی سلامتی کا مضبوطی سے تحفظ کرنے، معاشی زندگی کو بحال کرنے اور لوگوں کے خدشات کا فعال طور پر جواب دینے میں قابل تحسین  اقدامات  کیے ہیں ۔ ہانگ کانگ مسلسل "ایک ملک، دو نظام" کی  درست سمت پر گامزن ہے۔ مرکزی حکومت چیف ایگزیکٹو لی جیا چھیاو اورہانگ کانگ کی  حکومت کے اقدامات کی مکمل توثیق کرتی ہے۔

شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ "ایک ملک، دو نظام" چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم میں ایک اہم انتظامی بدوبست  ہے اور  مادر وطن میں  واپسی کے بعد ہانگ کانگ اور مکاؤ کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے بہترین ادارہ جاتی انتظام ہے۔مرکزی حکومت "ایک ملک، دو نظام" کے اصول کو جامع، درست اور غیر متزلزل طور پر نافذ کرے گی اور  ہانگ کانگ کو اس کے منفرد فوائد سے بھرپور فائدہ اٹھانے، وسیع بین الاقوامی تعاون کرنے، ملک کی مجموعی ترقی میں بہتر طور پر ضم ہونے اور چینی قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کے تاریخی عمل میں شامل ہونے  میں بھر پور مدد فراہم کرے گی۔