امریکی کیپیٹل رائٹ کمیشن آف انکوائری نے اپنی حتمی رپورٹ جاری کردی

2022/12/23 15:03:07
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 22 دسمبر کو امریکی کیپیٹل ہل میں 6 جنوری 2021 کو ہونے والے فسادات کی تحقیقات کرنے والی ہاؤس اسپیشل کمیٹی نے اپنی حتمی رپورٹ جاری کی۔

کمیٹی نے 17 نتائج پیش کیے، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ ڈانلڈ ٹرمپ نے سابق نائب صدر مائیک پینس پر دباؤ ڈالا کہ وہ "الیکٹورل ووٹوں کی گنتی سے انکار کریں" جب کہ  وہ جانتے تھے کہ ان کی کاروائی غیر قانونی ہے،اس کے علاوہ ٹرمپ نے  "غیر قانونی طور پر" ریاستی عہدیداروں اور قانون سازوں کو انتخابات کے نتائج  کو تبدیل کر نے  کے لئے دباؤ ڈالا، اور فسادات شروع ہونے کے بعد کبھی بھی نیشنل گارڈ کی تعیناتی کا حکم نہیں دیا.

کمیٹی نے ٹرمپ کی جانب سے شورش کو اکسانےاور مدد کرنے  میں مبینہ طور پر ملوث ہونے ،سرکاری کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے، امریکہ کو دھوکہ دینے اور جھوٹے بیانات دینے کی کاروئیوں کی تحقیقات کی بھی سفارش کی۔