یو ماؤچھون اور ٹوڈ سٹین کے خلاف جوابی پابندیوں کے اقدامات کا فیصلہ ، چینی وزارت خارجہ

2022/12/23 10:57:29
شیئر:

 23 دسمبر کو، چین کی وزارت خارجہ نے "عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ کا حکم نامہ نمبر 4" اور "یو ماؤچھون اور ٹوڈ سٹین کے خلاف جوابی پابندیوں کے اقدامات کا فیصلہ" جاری کیا، جو 23 دسمبر 2022 سے نافذ العمل ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ 9 دسمبر کو امریکہ نے نام نہاد "تبتی انسانی حقوق" کے معاملے کے بہانے دو چینی حکام پر غیر قانونی پابندیاں عائد کیں۔ عوامی جمہوریہ چین کے غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون کے آرٹیکل 4، 5 اور 6 کے مطابق، چین نے یو ماؤچھون، ٹوڈ سٹین اور منسلک "جوابی پابندیوں کی فہرست" میں درج دیگر افراد کے خلاف درج ذیل جوابی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

1. چین کی حدود میں منقولہ جائیداد، غیر منقولہ جائیداد اور دیگر اقسام کی جائیداد کو منجمد کیا جائے۔

2. چین کی حدود میں موجود تنظیموں اور افراد کو ان کے ساتھ متعلقہ لین دین کرنے سے منع کیا جائے۔

3. اس شخص اور اس کے قریبی خاندان کے افراد کو کوئی ویزا جاری نہیں کیا جائے گا، اور اسے چین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔