ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی جانب سے جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ کا اعلان

2022/12/23 11:10:09
شیئر:

 

ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے 22 تاریخ کو "ہانگ کانگ انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ بلیو پرنٹ" کا اعلان کیا، جس نے اگلے 5 سے 10 سالوں میں ہانگ کانگ کی جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ایک راستہ واضح  کیا اور منظم اسٹریٹجک منصوبہ بندی کی، جس سے ہانگ کانگ کو بین الاقوامی جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کے مرکز کے وژن کو پورا کرنے کے لیے رہنمائی ملے گی۔

 بلیو پرنٹ ہانگ کانگ کی جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے چار اہم سمتوں کو واضح کرتا ہے، جس میں " جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کے نظام کو بہتر بنانا اور ہانگ کانگ کی 'نئی صنعت کاری' کو فروغ دینا"، "جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کے ٹیلنٹ پول کو مضبوط کرنا اور ترقی کی رفتار کو بڑھانا"،   "ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو فروغ دینا اور سمارٹ ہانگ کانگ کی تعمیرکرنا" اور "قومی ترقی کی مجموعی صورتحال میں فعال طور پر مربوط ہونا، اور چائنیز مین لینڈ کو دنیا کے ساتھ جوڑنے کے پل کا کرادار ادا کرنا" شامل ہیں۔