روس کا مقصد روس یوکرین تنازعے کو ختم کرنا ہے، پیوٹن

2022/12/23 10:05:47
شیئر:

 

مقامی وقت کے مطابق ۲۲ تاریخ کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کریملن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی اور روس اور یوکرین کے درمیان تنازعے کے بارے میں سوالات کے جوابات دیے۔

پیوٹن نے کہا کہ  تمام تنازعات کو کسی نہ کسی طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا اور روس نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔ پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ روس کا مقصد روس اور یوکرین کے درمیان تنازعے کو تیز کرنا نہیں بلکہ اسے ختم کرنا ہے۔ روس تنازعات کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔

یوکرین کی صورتحال میں امریکہ کے مزید ملوث ہونے کے بارے میں  پوٹن نے کہا کہ اس معاملے کو زیادہ وسعت اور گہرائی سے دیکھا جانا چاہیے۔امریکہ طویل عرصے سے اس عمل میں شامل رہا ہے، سوویت یونین اور اس کے بعد کے معاملات میں مداخلت کرتا رہا ہے۔

پیوٹن نے کہا کہ وہ 26 یا 27 دسمبر کو ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کریں گے، جس میں روسی تیل پر مغرب کی جانب سے قیمتوں کی حد کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔ پیوٹن نے کہا کہ روس کے سمندری تیل کی برآمدات پر قیمتوں کی حد مقرر کرنے کے مغرب کے طرز عمل سے روسی تیل اور گیس کی صنعت اور کاروباری اداروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ روسی تیل کی فروخت کی قیمت تقریباً مغرب کی طرف سے مقرر کردہ قیمت کی حد کے اندر ہی ہے۔ لیکن، اگر کوئی غیر دوست ملک معاہدہ میں طے شدہ ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتا ہے، تو روس اس بات پر غور کرے گا کہ آیا معاہدہ کو جاری رکھنا ہے یا نہیں۔