مغربی سائیبریا کے نجی نرسنگ ہوم میں آتشزدگی ، بیس افراد جاں بحق

2022/12/24 16:48:11
شیئر:

روسی وزارت ہنگامی صورتحال کی تازہ اطلاعات کے مطابق روس کے مغربی سائبیریا کے علاقے کیمرووو میں ایک نجی نرسنگ ہوم میں تئیس تاریخ کی رات آگ لگنے کے واقعے میں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے جبکہ واقعے میں  زخمی ہونے والے دو افراد  کو قریبی  ہسپتال میں منقل کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق  آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ سے متاثرہ علاقے کا رقبہ ایک سو اسی مربع میٹر ہے ۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کا اہم  سبب  ہیٹنگ کے سازو سامان کا غلط   استعمال ہے۔