ترقیاتی راہ پر درپیش سکیورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے، چینی مندوب

2022/12/24 16:30:56
شیئر:

حال ہی میں "پائیدار ترقی کے ذریعے طویل المدتی تصادم اور کمزور حالات سے امن تک منتقلی"کے حوالے سے ایک اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔اقوام متحدہ میں چینی مندوب چانگ جون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے سیکورٹی کے مسائل کے حل  تلاش کرنے  کی  اپیل کی۔

چانگ جون نے کہا کہ ترقی کو عالمی تعاون میں ترجیح دی جانی چاہیئے۔ترقی یافتہ ممالک کو ترقیاتی امداد کے حوالے سے اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہیئے،عالمی مالیاتی اداروں ،بینکوں اور تجارتی قرضے دینے والے اداروں کو عالمی ترقیاتی تعاون میں مثبت طور پر حصہ لینا چاہیئے۔

چانگ جون نے کہا کہ امن کے قیام کے مختلف مراحل میں ترقی کے مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیئے۔چین ہمیشہ " ترقی کے ذریعے امن کو فروغ دینے" کے تصور کا حامی اور اس پر عمل کرنے والا رہا ہے۔ چین کے "بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹیو اور عالمی ترقیاتی انیشیٹیو   کا مقصد ہی ترقی پذیر ممالک کو ترقی کے مسائل حل کرنے، مشترکہ ترقی کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کے ذریعے پائیدار امن کے حصول میں مدد کرنا ہے۔