ایران جوہری مسئلے کے حل کے لئے معاہدے پر عمل درآمد کے لئے تیار ہے، ایرانی وزیرخارجہ

2022/12/24 16:24:41
شیئر:

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان    نے تیئس تاریخ کو کہا ہے کہ ایران جوہری مسئلے کے حل کے لئے معاہدے پر عمل درآمد کے لئے تیار ہے۔ وہ یورپی کمیشن کے خارجہ اور سکیورٹی  امور کے اعلی نمائندے جوزف بوریل  سے ملاقات میں ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے حتمی اقدامات پر بات چیت کر رہے تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے موقع فراہم کر رہا ہے تاہم یہ موقع ہمیشہ کے لئے نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ اور یورپی کمیشن کے خارجہ اور سکیورٹی امور کے اعلیٰ نمائندے نے بیس تاریخ کو  اردن میں ملاقات میں اتفاق کیا تھاکہ  ایران اور یورپی یونین کے تعلقات ناخوشگوار ہونے کی صورت میں بھی باہمی رابطہ برقرار رہےگا۔جولائی دو ہزار پندرہ میں ایران نے امریکہ ، برطانیہ ، فرانس ، روس، چین اور جرمنی کے ساتھ جوہری معاہدہ  کیا تھا۔ مئی دو ہزار اٹھارہ میں امریکی حکومت نےیکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کیا اور ایران پر تعزیری اقدامات عائد کر دیئے۔