سنکیانگ میں ریلوے کی سالانہ مال برداری کا حجم پہلی بار 200 ملین ٹن سے تجاوز کر گیا

2022/12/24 16:23:13
شیئر:

تیئس دسمبر تک سنکیانگ  میں ریلوے کی سالانہ مال برداری کا حجم پہلی بار 200 ملین ٹن سے تجاوز کر گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ملک میں کوئلے، کیمیکلز،دھاتوں، روزمرہ استعمال کی اشیا اور زرعی مصنوعات سمیت اہم سازوسامان کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے سنکیانگ ریلوے  نے نقل و حمل کے وسائل کو بھرپور بروئے کار لاتے ہوئے ریلوے نیٹ ورک کی استعدادکار کو کافی حد تک بہتر بنایا ہے۔

ریلوے  کی مال برداری کا حجم سنکیانگ میں اقتصادی ترقی کا ایک بیرومیٹر ہے۔حالیہ برسوں میں سنکیانگ میں نئ ریلوے لائنوں کی تعمیر کو مستحکم طور پر آگے بڑھایا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ  ریلوے کی نقل و حمل کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔رواں سال سنکیانگ میں اوسطاً روزانہ  10912 ریل گاڑیوں کو لوڈ کیا گیا۔