امریکہ میں شدید سردی سےنو افراد جاں بحق اور بیس کروڑ افراد متاثر

2022/12/24 16:31:51
شیئر:

تیئس تاریخ تک امریکہ میں شدید سردی کے باعث نو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔شدید برفباری کی وجہ سے ریاست اوہائیو میں پچاس گاڑیوں کے تصادم کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں چار افراد جاں بحق ہوئے۔ریاست کنٹیکی میں دو افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے۔امریکہ کے قومی محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں تاحال چوبیس کروڑ افراد کو انتہائی سرد موسمی پیشگوئی کا پیغام ملا ہے جوکہ امریکہ کی کل آبادی کے دو تہائی حصے سے بھی زیاد ہے۔امریکی قومی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دفعہ انتہائی سردموسم کی  پیشگوئی کا جو پیغام جاری کیا گیا ہے ، وہ امریکہ کی تاریخ میں سب سے بڑے پیمانے پر پھیلنے والی سردی کے پیغاموں میں سے ایک ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ میں سردی کی شدت میں  چوبیس تاریخ کو مزید اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا اوربعض علاقوں میں برفباری کا حجم چھہتر سینٹی میٹر تک پہنچ سکتا ہے۔