چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی سال 2022 کے لیے بین الاقوامی صورتحال اور چین کی سفارتکاری کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں شرکت

2022/12/25 15:22:02
شیئر:

پچیس دسمبر کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کے رکن،ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے سال 2022 کے لیے بین الاقوامی صورتحال اور چین کی سفارتکاری کے موضوع پر  سیمینار کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔

وانگ ای نے کہا کہ سال 2022 میں چین کی سفارتکاری  مشکلات پر قابو پاتے ہوئے  آگے بڑھی ہے۔چین نے اپنی خصوصیات کی حامل سفارتکاری کو فروغ دیتے ہوئے عالمی امن و ترقی کے لیے نئی خدمات سرانجام دی ہیں۔سربراہی سفارتی سرگرمیاں مثبت طور پر جاری رہیں،گروہی محاذ آرائی اور زیرو سم گیم کی مخالفت کرتے ہوئے بڑے ممالک کے مابین مستحکم تعلقات کو برقرار رکھا گیا ہے،کھلے پن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایشیا کی مشترکہ تعمیر کی جا رہی ہے ،ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اتحاد و تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔علاوہ ازیں ،چین نےعالمی چیلنجز سے نمٹنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے،اپنے ملک کے کلیدی مفادات کی بھرپور حفاظت کی ہے ،کھلے پن و تعاون کے نئے  قدم اٹھائے ہیں اور بیرون ملک مقیم  چینیوں کے مفادات کے تحفظ  کی بھرپور کوشش بھی کی ہے۔

سال 2023 کے لیے چین کی سفارتکاری کے اہداف کے بارے  وانگ ای نے کہا کہ چین کی سفارتکاری سربراہی سفارتکاری کے لیے مزید خدمات سرانجام دیتی رہے گی،عالمی گورننس میں مثبت طور پر حصہ لے گی،ملک کی ترقی کے لیے خدمات سرانجام دیتی رہے گی۔ملک کے مفادات کی بھرپور حفاظت کی جائے گی اور بین الاقوامی سطح پر چین کی آواز کو بلند کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔