روس یوکرین تصادم کا خاتمہ امریکہ کے ہاتھ میں ہے، ہنگری کے وزیراعظم

2022/12/25 15:31:42
شیئر:

ہنگری کے وزیراعظم ویکٹر اوربان نے چوبیس تاریخ کو ہنگری کے ایک اخبار کو خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ روس یوکرین تصادم کے خاتمے کا فیصلہ امریکہ کو کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان فوجی تصادم طویل مدت تک جاری رہ سکتا ہے۔ جب تک امریکہ یوکرین کو پیسہ اور اسلحہ فراہم کرتا رہےگا تب تک یہ تصادم ختم نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ یوکرین میں امن چاہتا  تو امن کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔