چینی فنکار عوام کو مرکزی ترجیح دیتے ہوئے نئی تخلیقات پر زور دیں، شی جن پھنگ

2022/12/25 16:16:33
شیئر:

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چوبیس تاریخ کو  چائنا اوری اینٹل پرفارمنس آرٹس گروپ کے فنکاروں کی جانب سے ان کے نام خط کا جواب دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ چینی فنکار ایک مضبوط سوشلسٹ ثقافتی ملک کی تعمیر کےلئے اپنی نئی خدمات سرانجام دیں گے۔

شی جن پھنگ نے اپنے خط میں چائنا اوری اینٹل پرفارمنس آرٹس گروپ کے پیشرو یعنی  چین کے مرکزی فنی طائفے کے قیام کی سترویں سالگرہ پر مبارک باد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی نسلوں سے چینی فنکار اپنی سماجی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے عوام کے لئے بڑی خدمات سر انجام دیتے چلے آرہے ہیں۔شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام چینی فنکار نئے دور میں عوام کو مرکزی ترجیح دیتے ہوئے نئی تخلیقات پرمزید زور دیں گے اور چین کے ثقافتی اعتماد کو آگے بڑھانے کےلئے اپنی نئی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔