مینیسوٹا کے شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث 5 مشتبہ افراد گرفتار

2022/12/25 15:26:33
شیئر:


مقامی وقت کے مطابق24  دسمبر کو امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر بلومنگٹن میں ایک شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث  پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ بلومنگٹن پولیس چیف بکر ہوجز نے شام کی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ گرفتار مشتبہ افراد میں دو 18 سالہ اور تین 17 سالہ مرد ہیں، اور ان سب کو حراستی مرکز لے جایا گیا ہے۔ ہوجز نے کہا کہ تمام مشتبہ افراد کو قتل کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فائرنگ کا یہ واقعہ 23 تاریخ کو پیش آیا تھا اور اس کے نتیجے میں ایک 19 سالہ شخص ہلاک ہو گیا تھا۔