دنیا کے پہلے C919 طیارے کی آج سے 100 گھنٹے کی تصدیقی پرواز کا آغاز

2022/12/26 09:23:55
شیئر:

دنیا کا پہلا C919 طیارہ 9 دسمبر کو چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کو فراہم کیے جانے کے بعد، 26 دسمبر سے 100 گھنٹے کی تصدیقی پرواز شروع کرے گا،جس کے دوران طیارے  کی آپریشنل حفاظت اور مختلف آپریشنل سپورٹ صلاحیتوں کی تصدیق کی جائے گی۔ توقع ہے کہ پہلا C919 طیارہ سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ریگولیٹری ضروریات کو 2023 کے موسم بہار سے پہلے پورا کرے گا اور اسے کمرشل پروازوں  کے آپریشن میں شامل کیا جائے گا۔