چین میں کپاس کی کل پیداوار اور فی یونٹ پیداوار میں اضافہ

2022/12/26 15:43:30
شیئر:

 چین کے قومی محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار بائیس میں چین میں زیرکاشت کپاس کے رقبے میں کمی کے باوجود کپاس کی کل پیداوار اور فی یونٹ پیداوار دونوں میں اضافہ دیکھا گیاہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال چین میں کپاس کی کل پیداوار  پانچ ملین نو لاکھ ستہتر ہزار ٹن تک جا پہنچی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں چار اعشاریہ تین فیصد زیادہ ہے۔ کپاس کی فی یونٹ پیدوار ایک ہزارنو سو بیاسی کلوگرام فی ہیکٹر رہی جو دو ہزار اکیس کے مقابلے میں پانچ اعشاریہ تین فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوا ہےکہ چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں کپاس کی کل پیداوار  میں گزشتہ سال کے مقابلے میں پانچ عشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہاں کی پیداوار  کل ملکی پیداوار کا نوے اعشاریہ دو فیصد بنی ہے۔